قومی دفاع

ایئرشومیں پاک فضائیہ کےطیارےکی کامیابی بہت بڑا اعزازہے‘ سہیل امان

راولپنڈی(آئی این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں رائل ایئرشو 50ممالک کے جدید طیاروں میں پاک فضائیہ کے طیارے کی کامیابی پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے‘ طیارے پر آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آرٹ ورک دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عزم کو اجاگر کرتا ہے‘ پاکستان کی فورسز جدید ترین سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ بدھ کو پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارے کی واپسی پر نور خان ایئربیس پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئرفورس کا آپریشن ضرب عضب میں کردار مثالی رہا ہے اور خوشی ہے کہ دنیا اب ہمیں سمجھنے لگی ہے۔ پاکستان کی فورسز جدید ترین سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور پاکستان ایئرفورس کا آپریشن ضرب عضب میں کردار مثالی رہا ہے۔ ایئرچیف نے برطانیہ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں کامیابی حاصل کرنے والے طیارے کا معائنہ بھی کیا۔ ایئرچیف نے کہا کہ رائل انٹڑنیشنل ایئرٹیٹو شو میں پچاس ممالک کے جدید طیاروں میں پاک فضائیہ کے طیارے کی کاممیابی پاکستان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے پر ضرب عضب کے حوالے سے آرٹ ورک دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عزم کو اجاگر کرتا ہے اور آپریشن ضرب عضب پاکستانی افواج اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مسلح افواج کے پیشہ وارانہ تعاون سے کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔ (ن غ)