اسلام آباد:(اے پی پی) ایئرمارشل اسد عبدالرحمان خان لودھی کو وائس چیف آف ایئراسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرمارشل اسد عبدالرحمان خان لودھی کو وائس چیف آف ایئراسٹاف تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ایئرمارشل اسد عبدالرحمان نے 1982 میں ایئرفورس میں کمیشن حاصل کیا اور وہ جاپان میں پاکستان کے اتاشی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ اعلی صلاحیتوں پر انہیں ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔