کراچی :(ملت آن لائن) وفاقی حکومت نے ایئرمارشل عاصم ظہیر کو پاکستان ایئر فورس کا نائب سربراہ مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ کا وائس چیف مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے نومبر1984میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
ایئر مارشل عاصم ظہیرنے کیریئرمیں فائٹراسکواڈرن، آپریشنل ایئربیس اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی کمانڈ کی۔
عاصم ظہیر چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر(فالکن) کے طورپربھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، وہ فرانس میں ڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کرچکے ہیں۔
ایئرمارشل ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف ایڈمنسٹریشن کی خدمات سرانجام دے رہے تھے،عاصم ظہیر کامبیٹ کمانڈراسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسٹاف کالج جرمنی سے فارغ التحصیل ہیں۔
پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ایئر مارشل عاصم ظہیر کوشاندار خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔