قومی دفاع

ایئرچیف مارشل کی ریٹائرمنٹ: پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کیلئے 4 نام ارسال

ایئرچیف مارشل کی ریٹائرمنٹ: پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کیلئے 4 نام ارسال

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزارت دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر نئے ایئر چیف مارشل کے لیے 4 نام وزیراعظم کو بھجوادیئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان 18 مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے باعث نئے سربراہ کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا گیاہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے نئے ایئرچیف کے لیے 4 ناموں کی سمری بھجوادی گئی ہے جن میں ایئرمارشل فاروق حبیب، مجاہد انور، ارشد ملک اور عاصم ضمیر کے نام زیر غور ہیں۔ ایئرمارشل فاروق حبیب وائس چیف آف ایئر اسٹاف کی خدمات انجام دے رہے ہیں، ایئر مارشل مجاہد انور ڈپٹی چیف ایئراسٹاف (سپورٹ)، ایئر مارشل ارشد محمود ملک ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (پرسانل) اور ایئر مارشل عاصم ضمیر ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف (ایڈمن) کے عہدے پر تعینات ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر نئے ایئرچیف کا تقرر کریں گے۔