قومی دفاع

ایدھی نےاپنی زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی تھی: سشما سوراج

نئی دہلی: (آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی عظیم انسان تھے‘انہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ا نکی انسانیت کیلئے خدمات کااعتراف کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی عظیم انسان تھے۔ جنہوں نے رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔