لاہور: (اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عالمی شہرت یافتہ انسان دوست اور سماجی رہنما تھے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔ عبدالستار ایدھی انسانیت سے محبت کرنےوالی حقیقی شخصیت تھے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کے انتقال پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا سوگ منائے گی ۔ ان کا انتقال انسانیت کابہت بڑانقصان ہے ، اللہ مرحوم پر اپنی رحمت کرے ۔