ایل اوسی پر مجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی(ملت آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ایل اوسی پر مجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔
ترجمان پاک فوج کیجانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں فرسٹ کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے اعزازی بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج کے حاضرسروس اورریٹائرڈ افسران نے شرکت کی، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو اعزازی بیجز لگائے۔
تقریب کے دوران سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ایل اوسی پر مجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ،مجاہد فورس کی خدمات کے اعتراف کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔