مظفر آباد (ملت + آئی این پی) بھارتی فوج نے چوبیس گھنٹے میں دوسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے چوبیس گھنٹے میں دوسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادی۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔