مظفرآباد:(ملت آن لائن) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے تھب سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے تھب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر سپاہی ظہیر احمد نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا۔
واضح رہے کہ شہید ظہیر احمد کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔