قومی دفاع

ایل او سی: 3 فوجی شہید، جوابی کارروائی: 7 جہنم واصل

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے افسر سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے جبکہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 7 بھارتی فوجی جہنم واصل کردیئے۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں افسر سمیت 3 پاکستانی فوجی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن تیمور علی ‘ حوالدار مشتاق حسین ‘ لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 7 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول لائن پر پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔