اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاک بحریہ میں رئیر ایڈمرل وسیم اکرم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رئیر ایڈمرل وسیم اکرم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی تاہم وسیم اکرم فی الوقت کمانڈر کوسٹ کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ وائس ایڈمرل وسیم اکرم نے 1982میں آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا جب کہ وہ پاکستان نیوی وار کالج،ترکش اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں، وسیم اکرم کو ہلا ل امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔