اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔کانفرنس کے دوران شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا ۔پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کی جاری شجر کاری مہم کیلئے کوششوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔