راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے،برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاک ایران دوطرفہ عسکری تعلقات سے علاقائی امن پر مثبت اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعاون سے امن کو فروغ ملے گا۔ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کو سراہا۔۔۔۔(خ م)