راولپنڈی(ملت آن لائن) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کے موضوعات زیر بحث آئے۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام قائم کرنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
دوسری جانب آرمی چیف نے قندھار میں امریکی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصان اور درد کو پوری طرح سمجھتے ہیں، پاکستان خود دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف جنگ میں خونریزی سے گزر رہا ہے۔
کہ آرمی چیف نے واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔