قومی دفاع

برطانیہ کی بھارت کونیوکلیئرسپلائرزگروپ کےلیےتعاون کی یقین دہانی

نئی دلی: (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلیفون کرکے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکن ممالک کی حیثیت سے شمولیت کی درخواست پر برطانیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت حاصل کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ کی شرائط پر سختی سے عمل پیرا ہو۔ امریکا پہلے ہی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے لیے بھارت کو تعاون کی یقین دہانی کراچکا ہے جب کہ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں بھارت اور پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔