راولپنڈی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کو منگلا میں ہیڈ کوارٹرز آف سٹرائک کور کا دورہ کیا اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کمانڈر سٹرائیک کور نے انہیں بریف کیا۔ اس موقع پر لاہور کور‘ گوجرانوالہ کور‘ پشاور کور کے کمانڈرز اور ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے۔