راولپنڈی:(اے پی پی) بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے گیاندری میں سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا ہے ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں اور فراریوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں آرمی چیف کی ہدایات پر دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔