خضدار:(مل+اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اوربلوچستان میں ہرقیمت پرامن قائم کریں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق خضدار میں تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، پاک فوج بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لئے ہراقدامات کرے گی۔ بلوچستان میں 30 ہزارفوجی جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، بحریہ، فضائیہ سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی بلوچستان کے نوجوانوں کو نمائندگی دی گئی ہے، بلوچستان میں 25 ہزار بچے ایف سی اور آرمی پبلک کے زیرانتظام تعلیم حاصل کررہے ہیں۔کوئٹہ میں بھی انجینیرنگ یونیورسٹی کا کمپس بنایا جارہا ہے۔