قومی دفاع

بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، آرمی چیف

بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، آرمی چیف

لاہور:(ملت آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے دورے کے دورا ن گوادرمیں پینےکےصاف پانی کےمنصوبےکاسنگ بنیادرکھا۔ آئی ا یس پی آر کے مطابق صاف پانی کا منصوبہ متحدہ عرب امارات اورسوئس حکومت کےتعاون سےقائم کیاجارہاہے جس سے 44 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی ضروریات پوری ہوسکیں گی اور گوادر کےشہریوں کیلئےصاف پانی کادیرینہ مطالبہ پوراہوجائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پلانٹ 88 لاکھ یومیہ گیلن پانی کی فراہمی کی صلاحیت کا حامل ہے اور منصوبہ 6 سے8 ماہ میں مکمل ہوکرپانی کی قلت دور کرےگا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج بلوچستان کی سماجی اورمعاشی ترقی کیلئےبھرپورتعاون جاری رکھےگی کیونکہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورہ بلوچستان کے میں گوادر اور تربت میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے ۔ اس موقع پر آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان کے پروگرام پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔