راولپنڈی/سیری(ملت + آئی این پی) بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوسکا ، ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 25سالہ اشفاق زخمی ہوگیا،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 25سالہ نوجوان اشفاق زخمی ہوگیا،جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی،بھارتی فوج نے منگل کی سہ پہر بلااشتعال فائرنگ شروع کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شہری اشفاق گاؤں ٹائیں کا رہائشی ہے۔ ادھر سیری میں مقامی باشندوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بربریت ،سرحد پار سے گولہ باری جاری کا سلسلہ جاری ہے اور سویلین آبادی ایک بار پھر بھارتی جارحیت کی زد میں ہے۔ بھارتی فوج نے دن کے وقت کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی جس سے کنٹرول لائن کے قریب چتر کے مقام پر قریبی گاؤں ٹائیں کے رہائشی اشفاق احمد زخمی ہو گئے جنھیں ایمبولنس کے زریعے کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا پاک فوج کی طرف سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر بھرپور جواب دیا جس سے ان کی توپوں کا منہ بند ہو گیا فوج کی طرف سے مقامی آبادی کو بھارتی گولہ باری سے متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچانے کا سلسلہ جاری جس کی مقامی افراد نے تعریف کی زخمی اشفاق احمد کو پاک فوج کی مدد سے فائرنگ کی زد سے نکال کر ریلیف دیااور طبی امداد کے لئے کوٹلی منتقل کیا گیا ۔