راولپنڈی: (آئی این پی) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر بھمبھر اور تھوب سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی افواج کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔ فائرنگ سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔