اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) بھارتی افواج نے نازاپیر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ رات گئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ ہفتہ کی رات 11 بجکر 40 منٹ پر شروع ہوا جو اتوار کو علی الصبح 4 بجکر 45 منٹ تک جاری رہا۔ پاک فوج کے دستوں نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا ہے اور اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔