جہلم: (ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی ایم آئی اور کور کمانڈرز بھی موجود تھے۔ کنٹرول لائن پر شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفر حسین، ابرار احمد اعوان، لانس نائیک محمد شوکت، لانس نائیک محمد حلیم، سپاہی پرویز، سپاہی محمد الیاس اور سپاہی محمد تنویر شامل ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ بعد ازاں آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔ ملک کا ہر قیمت پر دفاع اور تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔