مظفر آباد (ملت + آئی این پی) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھارتی جارحیت سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری کردی‘ اڑی واقعے کے بعد بھارتی جارحیت میں اب تک دس خواتین سمیت 38 افراد شہید ہوئے ہیں‘ بھارت کے جنگی جنون میں 108افراد زخمی ہوچکے ہیں گولہ باری اور فائرنگ سے 77 گھر تباہ ہوئے ‘ شہید اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ضلع کوٹلی سے ہے۔ رپورٹ کے مطابقگولہ باری ‘ شیلنگ اور فائرنگ سے ایک مسجد‘ ایک سکول کو بھی نقصان پہنچا۔ وادی نیلم میں دس افراد‘ پونچھ میں ایک‘ کوٹلی میں تیرہ افراد شہید ہوئے۔ بھارتی جارحیت سے بھمبر میں بھی چار افراد شہید ہوئے۔