قومی دفاع

بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان آنےکیلئےرضامند، کشمیرپربات نہیں کروں گا

دلی: (اے پی پی)بھارتی سیکرٹری خارجہ سبر منیم جے شنکر (ایس جے شنکر) نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن وہ کشمیر پر بات چیت کیلئے رضا مند نہیں ہیں۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے دورہ اسلام آباد کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دعوت قبول ہے لیکن بات صرف سرحد پار دہشتگردی پر ہوگی کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑا مسئلہ سرحد پار دہشتگردی ہے۔ بھارت کا کشمیر پر مذاکرات سے انکار، اندرونی معاملہ قرار دے دیا بھارتی سیکرٹری خارجہ کو پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری نے پیر کے روز خط بھیجا تھا جس میں انہیں اسلام آباد آنے اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ قبل ازیں پاکستانی ہم منصب کے خط کے جواب میں بھارتی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے جواب دیا گیا تھا جو آج بھارتی ہائی کمشنر نے قائم مقام سیکرٹری خارجہ پاکستان کے حوالے کیا تھا۔