قومی دفاع

بھارتی فائرنگ کی مذمت، بہادر شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں: نفیس ذکریا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی مسلسل ‘ بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتا ہے‘ وطن کے دفاع کیلئے جان دینے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتا ہے۔ بھمبر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے سات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ وطن کے دفاع کیلئے جان دینے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کررہی ہے۔