پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کا الزام یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی فوجی کی چاہے وہ بھارتی ہی ہو، بے حرمتی نہیں کر سکتی۔
راولپنڈی: (ملت آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بٹل سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے۔ پاک فوج اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی حامل فوج ہے۔ بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کا الزام غلط ہے۔ پاک فوج کسی بھی فوجی کی چاہے وہ بھارتی ہی ہو، بے حرمتی نہیں کر سکتی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مودی سرکار کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ان کے فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کا بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ الزام ایک ایسے وقت میں لگایا گیا جب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھارت کے دورے پر ہیں۔