نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق رائے شماری ہے،بھارتی فوج کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رہی ہے، ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد جاری ہے، مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کیا جارہا ہے۔ بھارتی فوج سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سے متعلق بحث سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق رائے شماری ہے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رہی ہے۔ ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد جاری ہے، سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق رائے شماری ہی کشمیر کے مسئلے کا واحد حل ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ قابض بھارتی فورسز کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو غصب کر رہی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل سے ہی ممکن ہے۔ بھارتی فورسز نے چھتیس کشمیریوں کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کیا جارہا ہے۔ بھارتی فوج سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ چند روز میں بھارتی فوج چھتیس سے زائد کشمیریوں کو شہید اور درجنوں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں بے گناہوں پر تشدد اور خواتین کی عصمت دری ہورہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کررہا ہے، تاہم بھارتی مظالم کے باوجود پرعزم کشمیری آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔