بھارتی فوج کا پاکستانی سرحد پر حملہ،بھرپور جوابی کارروائی ،دشمن کی گنیں خاموش
کھوئی رٹہ (ملت آن لائن )بھارتی فوج کا پاکستانی سرحد پر حملہ،بھرپور جوابی کارروائی ،دشمن کی گنیں خاموش، بھارتی فوج کا پاکستانی سرحد پر حملہ،بھرپور جوابی کارروائی ،دشمن کی گنیں خاموش, لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں پیر خانہ پھلنی انڈین آرمی کی فائرنگ، بزدل انڈین آرمی نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، 60سالہ بوڑھی خاتون شدید زخمی، ، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹرکے سرحدی گاؤں پیر خانہ پھلنی پرانڈین آرمی نے بلااشعال فائرنگ کی انڈین آرمیسول آبادی کو نشانہ بناتی رہی فائرنگ سے 60سالہ بوڑھی خاتون حسن بی بی زوجہ فرزند علی قوم گجر ساکن پیر خانہ پھلنی بائیں کندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعدحالت تشویشناک ہونے کی بناء پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے کر گنوں کو خاموش کرا دیا۔