اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پربھارت کے ظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم وستم کا بازارگرم کردیا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کردی۔ دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل نہیں ہوا، مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے، جسے دنیا بھر میں اجاگرکررہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل کے ارکان کے سامنے مسئلہ کشمیراٹھایا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔