بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے نوجوان شہید، آئی ایس پی آر
راولپنڈی:(ملت آن لائن) بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بارڈر کے قریب تیتری کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوان کی شناخت انضمام امین کے نام سے ہوئی جو تیتری میں واقع کرش پلانٹ پرکام میں مصروف تھا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔