راولپنڈی (ملت + اے پی پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ پاکستان فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کی رات لائن آف کنٹرول پربھمبر سیکٹر میں باروہ کے علاقے میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیا۔