راولپنڈی ۔ 23 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اتوار کو رات گئے ورکنگ باؤنڈری کے سیکٹرز چپراڑ اور ہرپال میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جبکہ موصول ہونیوالی آخری اطلاعات کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگیا ہے۔