قومی دفاع

بھارتی فورسزکا وفد مذاکرات کےلیےآج پاکستان آئےگا

اسلام آباد: (اے پی پی) پاک بھارت سرحدی فورسز کے مذاکرات میں شرکت کے لیے 21 رکنی بھارتی وفد آج واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے گا۔ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے اور سرحدی تنازعات کو حل کرنے کے لیے پاک بھارت فورسز کا 21 رکنی وفد آج واہگہ بارڈر کے ذریعے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کل لاہور کے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہو گا تاہم مذاکرات کے لیے دونوں ممالک کی افواج کی اگلی نشست بھی اسی مقام پر منعقد کی جائے گی جبکہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈی جی کرشن کمار ایک روز قبل دبئی کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ دونوں ممالک کی بارڈر سیکورٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کسٹمز، امیگریشن، ریلویز اور اینٹی نارکورٹکس کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ 28 جولائی کو جاری کیا جائے گا، پاکستانی حکام کی جانب سے اجلاس کے دوران ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر ہونے والی خلاف ورزیوں کے حوالے احتجاج کیا جائے گا جبکہ مذاکرات میں پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ بی ایس ایف حکام کی جانب سے وقتاً فوقتاً بھارتی فورسز کی جانب سے ہونے والی سرحدی خلاف ورزی پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا جائے گا۔