کوٹلی (ملت+ آئی این پی) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول، کھوئی رٹہ سیکٹر کے ٹائیں،چترا اور گاہی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی ،فائرنگ منگل کی صبح 8 بجے شروع ہوئی جو تاحال جاری رہی ،بنڈلی اسکول کے پاس مارٹر گولہ گر اتاہم سکول کے تمام بچے محفوظ رہے،پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو بھارتی فورسز کیجانب سے ایل او سی،کھوئی رٹہ سیکٹر کے ٹائیں،چترا اور گاہی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ منگل کی صبح 8 بجے سول آبادی پر شروع ہوئی جو تاحال جاری رہی،بنڈلی اسکول کے پاس مارٹر گولہ گرا ،سکول کے تمام بچے محفوظ رہے،سرحدی علاقوں میں تمام اسکولوں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ،پاک فوج کی جانب سے موثر اور بھرپور طریقے سے جوابی کارروائی کی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔