راولپنڈی ۔ 21 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو شکرگڑھ سیکٹرمیں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بی ایس ایف کی فائرنگ اور گولہ باری میں چک امرو قصبہ کے شمالی حصے کو ہدف بنایا گیا، پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی فائرنگ اورگولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ۔ فائرنگ کا تبادلہ صبح 9 بجے سے ساڑھے 9بجے تک جاری رہا۔ دریں اثناء بھارت کی اس بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔