راولپنڈی(ملت + آئی این پی )بھارتی فو ج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر اور چیراڑ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاکستانی افواج کی جانب سے بھرپور منہ توڑ جواب دیا گیا،دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کی ،بھارتی فورسز نے بھمبر اور چیراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے بعد پاکستانی فورسز نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔