اسلام آباد :(اے پی پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے اور لاہور بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بزدل دہشت گردوں نے عورتوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔