قومی دفاع

بھارتی وزیرداخلہ 3 اگست کوپاکستان کا دورہ کریں گے

نئی دہلی: (اے پی پی) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ناتھ سنگھ اپنے دورے میں دو طرفہ تعلقات پر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ کسی بھی بھارتی حکومتی رہنما کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا ۔