اسلام آباد: (آئی این پی) بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کیا گیا۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے برہان وانی اور دیگر کشمیری شہریوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے پرامن احتجاج پر طاقت کا استعمال ماورائے عدالت قتل ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پرامن کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 30 شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش ہے، کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کسی صورت قبول نہیں ہیں۔