لاہور:(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان ڈرون حملے اور دہشتگردی کی تعریف کے حوالے پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کیا ملا فضل اللہ کیلئے کوئی ڈرون نہیں بنا؟۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان سٹیٹ سپانسرڈ دہشتگردی کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے تصدیق کی کہ امریکہ ایف 16 پر بلیک میل کر رہا ہے۔ نئی منڈیاں تلاش کرنا ہوں گی۔ خارجہ پالیسی پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا امید ہے وزیراعظم نواز شریف آج وطن واپس آ جائیں گے۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔