اسلام آباد: (اے پی پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کہتے ہیں بھارت اور افغانستان کے ساتھ انٹیلی جنس شئیرنگ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت ، دھرم شالا سے ابتدائی سکیورٹی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ، کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں ، فیصلہ آج ہوگا ، وزیر داخلہ کی سینٹ اجلاس میں شہباز تاثیر کی بازیابی کی تصدیق ۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو ایک مشترکہ آپریشن کے ذریعے بازیاب کرایا گیا ، شہباز تاثیر کل تک اپنے اہلخانہ کے پاس پہنچ جائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے بھارت کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملی تھی کہ 10 سے 15 افراد نے سرحد عبور کی ہے ۔ بھارت سے زیادہ افغانستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہے ہیں ۔ داعش کا لوکل نیٹ ورک آئی بی ، آئی ایس آئی اور ایم آئی نے تباہ کیا ۔ دہشت گرد کسی بھی رنگ یا فرقے کا ہو پیچھا کریں گے ۔