قومی دفاع

بھارت غیر رسمی جنگ کا اعلان کرچکا، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

کوئٹہ: (اے پی پی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کوئٹہ پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کل بھوشن کی گرفتاری سے واضح ہو گیا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کیخلاف غیر رسمی جنگ کا اعلان کر چکا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کو بھولنا ہو گا۔ دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگوں دین کے نام پر دہشت گردی کر رہے ہیں، خدا کی قسم وہ مسلمان نہیں ہیں۔ آپ کو میری اور مجھے آپ کی طاقت بننا ہے۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ پاکستان میں ایمان قائم ہوگا۔ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں شہید کیمرہ مین شہزاد اور محمود کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔