نئی دہلی:(اے پی پی) بھارت عالمی سطح پر میزائل ٹیکنالوجی کی برآمدکو کنٹرول کرنے والے گروپ میں شامل ہوگیا۔ پیر کو سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم پر دستخط کیے جس کا مقصد میزائل ٹیکنالوجی کے غیرقانونی پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے فرانس، ہالینڈ اور لکسمبرگ کے سفیروں کی موجودگی میں دستخط کے بعد جاری کردہ بیان میں ایم ٹی سی آر کے 34 رکن ممالک کا بھارت کی شمولیت پر شکریہ ادا کیااور کہاکہ گروپ میںبھارت کی 35 ویں ملک کے طور پر رکنیت سے میزائل ٹیکنالوجی عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی مقاصد کے حصول میں باہمی فائدہ ہوگا۔