بھارت نہیں چاہتاہم دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی:(ملت آن لائن) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں جاری رہیں تاہم فوج کے کامیاب آپریشنز سے ملک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے نہیں رہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت نہیں چاہتا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابیاں جاری رہیں تاہم فوج کے کامیاب آپریشنز سے ملک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے نہیں رہے، 2017 میں بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں میں تیزی رہی جب کہ اس سال ہمارے فوجیوں کی شہادت 250سے زائد ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلےسال بھارت نے سرجیل اسٹرائیک کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور اس سال بھی 25 دسمبر کو جھوٹا پرا پیگنڈا کیا گیا، یہ سب پروپیگنڈا ہے جو کہ کشمیر میں آزادی کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔
………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…جنگ کیلیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے، نیول چیف
کراچی:(ملت آن لائن) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ وسائل میں ہمیں جنگ کیلیے ہمہ وقت تیار رہنے اور اپنی آپریشنل استعداد مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے پی این ایس جوہرکراچی میں ٹیکنیکل سیمینار کا انعقاد کیا گیا،2روزہ سیمینار کے پہلے دن کے فائنل سیشن کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے،ٹیکنیکل سیمینار میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔ تقریب سے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھاکہ گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر پاک بحریہ کی ملک کے مغربی ساحل کی جانب توسیع ضروری تیکنیکی اعتبار سے مضبوط اور بہتر نیوی وقت کا تقاضا ہے، مستقبل میں گوادر کی اہمیت کراچی سے بڑھ جائے گی، میری ٹائم سیکٹرکی ترقی سے ملک کو خاطرخواہ زر مبادلہ حاصل ہو سکتا ہے،پاکستان میں میری ٹائم تعلیم کے ادارے ضروری ہیں تاکہ اس شعبے سے متعلق ماہراور پیشہ ور افراد دستیاب ہوسکیں، سیمینار میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز اورسیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔