نئی دلی (آئی این پی ) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرے ، پاکستان کو بھارت سے مذاکرات کرنے کی کوئی جلدی نہیں، ہم برابری کی سطح پر بغیر شرائط کے مذاکرات چاہتے ہیں، پاک بھارت مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے،مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کاہمیشہ موقف رہا ہے کہ مذاکرات کیلئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینا پڑے گا ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے،بھارت کی طرف سے مسلسل ایسی کوششیں کی جارہی ہیں، کلبھوشن یادیو کا نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے۔ مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کاہمیشہ موقف رہا ہے کہ مذاکرات کیلئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینا پڑے گا جبکہ بھارت 2 دفعہ اس بات پر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے اور بھارت کی طرف سے مسلسل ایسی کوششیں کی جارہی ہیں۔ بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔ کلبھوشن یادیو کامسئلہ سنجیدہ ہے اس کے بعد بھی بہت سی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ کلبھوشن یادیو کا نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔