چین یا پاکستان کو خطرہ نہیں مانتے ، سیاچن سے متعلق وہی فیصلہ کیا جائے گا جو بھارت کے حق میں ہوگا :بھارتی وزیر دفاع
نئی دہلی:(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں اپنی فورسز کی نااہلی پر آپے سے باہر بھارتی وزیر دفاع بڑھکیں لگانے لگے ، دھمکیاں بھی دے ڈالیں ، کہتے ہیں بھارت پر حملہ کرنیوالوں کو اسی انداز میں جواب ملے گا ۔ ٹی وی انٹرویو میں امریکی طرز کی کارروائی کا چٹکلا بھی چھوڑ دیا ۔ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ ،؟؟؟ دہشتگردوں نے پہلے پٹھان کوٹ میں تگنی کا ناچ نچایا پھر مقبوضہ کشمیر میں اپنا وار دکھایا ۔ فورسز سے کچھ نہ بن پڑا تو منتری مہاراج غصے میں آپے سے ہی باہر ہوگئے ۔ ٹی وی انٹرویو میں بڑھکیں بھی لگاتے رہے ۔ منوہر پاریکر نے پاکستان میں پٹھان کوٹ حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کو پہلا سٹیپ قرار دیا ۔ بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین یا پاکستان کو خطرہ نہیں مانتے ، سیاچن سے متعلق وہی فیصلہ ہوگا جو بھارت کے حق میں ہوگا ۔