نئی دہلی : (اے پی پی) بھارت نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے بیلسٹک میزائل براک8 کے کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیلسٹک میزائل براک8 کا تجربہ چندی پور میں اڑیسہ کے ساحل سے جمعرات کی صبح کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تجربہ بھارتی دفاعی دارے اور اسرائیل کے ایرو سپیس انڈسٹریز کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کیا ۔یہ میزائل اسرائیل کے اشتراک سے بنایا گیا ہے،اس کی لمبائی 4 میٹر ہے اور یہ 70 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔