نئی دہلی: ( ملت+ اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان کے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوا تو بھارت کی عقل بھی جواب دے گئی۔ سفاک بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے آئی تو نام نہاد جمہوریت کی گھگھی بندھ گئی۔ پاکستان نے سچ بولا تو مودی سرکار کو آگ لگ گئی۔ سفارتی میدان میں مار پڑی تو سوئی جنگ پرجا اڑی۔ مودی اور اس کے حواریوں نے نئی دہلی کے وارروم میں سر جوڑ لئے۔ پاکستان کے اندر سرجیکل سٹرائیک پر مشورے بھی کئے گئے۔ اجیت ڈوول اور فوجی سربراہوں نے پردھان منتری کو ہلا شیری دی۔ نقشوں کی مدد سے اہداف کی نشاندہی بھی کی۔ بھارتی حکومت تو ایک طرف، انتہاء پسند تنظیمیں بھی ہوش کھو بیٹھیں۔ کرانتی دل نے وزیر اعظم نواز شریف کے سر کی قیمت بھی مقرر کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ چیخ و پکار بھی جاری ہے، وار، وار بھی جاری ہے لیکن جوش میں ہوش کھونے والوں کو شاید یاد نہیں کہ ان کا پالا کس سے پڑا ہے اور ان کے سامنے کون کھڑا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، بھارت نے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دئیے ہیں اور کنٹرول لائن پر بوفورس توپیں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔