راولپنڈی:(ملت+اے پی پی) بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جب کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجیوں کی شہادت کے بعد آج ایک بار پھر پوکھلیاں سیکٹر میں فائرنگ کی گئی جب کہ زرائع کے مطابق چھمب پتنی سیکٹر میں فائرنگ کے دوران اسکول اور کالج کو نشانہ بنایا گیا۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے تھے جب کہ زرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔